
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ اسکول ایجوکیشن حیدرآباد میں تین سال کے دوران سرکاری بجٹ میں مالی بیقاعدگیوں کی شکایات پر باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حیدرآباد ضلع کے تمام تعلقہ ایجوکیشن افسران کو متعلقہ ریکارڈ سمیت 10 جولائی پیر کے روز آج پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے محکمہ ااینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر انکوائریز نمبر ایک کی جانب سے ڈائریکٹر پرائمری محکمہ اسکول ایجوکیشن حیدرآباد کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ حیدرآباد کے تمام تعلقہ ایجوکیشن افسران کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اکاؤنٹس افسران کو ہدایت دیں کہ تین سالہ بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات پیش کریں لیکن تاحال مذکورہ ریکارڈ اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اب ایک مرتبہ پھر گذارش کی جاتی ہے کہ تمام تعلقہ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کریں کہ وہ آج 10 جولائی پیر کے روز چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن کے دفتر میں ڈائریکٹر انکوائریز نمبر ایک کے پاس پیش ہوکر بجٹ اور اخراجات کا تین سالہ ریکارڈ پیش کریں مراسلہ میں پانچ نکاتی ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تعلقہ ایجوکیشن افسران کے ماتحت اسکولوں کی لسٹ فراہم کی جائے پرائمری ٹیچرز اور سپروائیزرز کی لسٹ دی جائے ہر اسکول کے ٹیچرز کی تفصیلات فراہم کی جائے ہر اسکول کے تمام ملازمین کی پے سلپ کی فوٹو کاپی دی جائیں اور پرائمری ٹیچرز کی سینارٹی لسٹ فراہم کی جائے ۔





