
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس دے دیا ہے ڈیپوٹیشن الاؤنس 12 ہزار روپے سے بړھاکر 20 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے نشاندہی شدہ ایڈیشنل چارج کا الاؤنس 12 ہزار روپے سے بڑھاکر 20 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے غیر نشاندہی شدہ ایڈیشنل چارج کا اسپیشل الاؤنس 12 ہزار روپے سے بڑھاکر 20 ہزار روپے کردیا گیا ہے کرنٹ چارجز پر اسپیشل پے 12 ہزار روپے سے بڑھاکر 20 ہزار روپے کردیا گیا ہے اسپیشل کنوینس الاؤنس 2 ہزار روپے سے بړھاکر 4 ہزار روپے کردیا گیا ہے یہ تمام ایڈہاک الاؤنس یکم جولائی 2023ء سے دیئے جائیں گے محکمہ خزانہ نے نظر ثانی الاؤنس جاری کرنے کا باقاعدہ آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران اور اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو آگاہ کردیا گیا ہے یہ خصوصی الاؤنس ان سرکاری ملازمین کو نہیں مل سکے گا جن کی پوسٹنگ بیرون ممالک میں ہے ۔





