
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی نے ڈی سی آفس ملیر کی خاتون سینیئر کلرک شبانہ کنول کو شہری سے 85 لاکھ روپے زیور لینے کی وڈیو پر معطل کردیا ہے اب ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست بھیجی جائے گی ڈی سی ملیر کے دفتر میں زمین منتقلی پر رشوت طلبی کے معاملہ پر شہری نے زمین منتقل کرنے کے عیوض خاتون سینیئر کلرک شبانہ کنول دی جانے والی رقم کی ویڈیو بنا ڈالی ویڈیو میں سینیر کلرک شبانہ کنول شہری سے 85 لاکھ روپے وصول کررہی ہیں شہری نے زمین میں جعل سازی ہونے پر زمین کی منتقلی روک دی زمین منتقل نہ ہونے کے بعد پیسے واپس مانگنے پر سینئر کلرک شبانہ کنول دفتر سے غائب ہوگئی ہیں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر عرفان سلام میروانی نے رشوت لینے کی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کلرک شبانہ کنول کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے خاتون سینیر کلرک شبانہ کنول کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔





