تازہ ترینخبریںپاکستان

بارشوں میں نقصان کے بعد ملیر ندی اور تھدو ڈیم کی بحالی کے لئے 13 ارب 95 کروڑ روپے طلب

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ آبپاشی نے بارشوں میں نقصان کے بعد ملیر ندی اور تھدو ڈیم کی بحالی کے لئے 13 ارب 95 کروڑ 5 لاکھ 41 ہزار روپے حکومت سندھ سے طلب کرلئے ہیں چیف انجنیئر کوٹڑی بیراج محکمہ آبپاشی نے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں سپرینٹینڈنگ انجنیئر لوئر سندھ ڈرینیج سرکل حیدرآباد نے ایک مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ملیر ندی کھیر تھر سے نکلتی ہے جو کراچی میں آکر ختم ہوتی ہے اس کا انتظامی کنٹرول ٹھٹھہ ڈرینیج ڈویزن کے پاس ہے اس کی تعمیر سے ملیر کے اطراف میں پانی کی فراہمی سے عوام کو فائدہ ہوگا ملیر ندی 1972ء میں تعمیر کی گئی تھی جس سے 5 ہزار کیوسکس پانی گذارنا تھا 2020ء کی بارشوں میں ملیر ندی سے 17 ہزار کیوسکس پانی گذارا گیا اس سے ملیر ندی کو شدید نقصان ہوا بائیں جانب دیوار شدید متاثر ہوئی اگست 2020ء میں بارش اور سیلاب میں ملیر ندی مختلف مقامات پر ڈھانچہ مکمل تباہ ہوگئی اس میں چھوٹے موٹے نقصان بھی ہوئے دیواروں کو بھی نقصان ہوا اس ضمن میں ملیر ندی اور تھدو ڈیم کی بحالی کے لئے اسٹڈی تیار کی گئی ہے جو محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے پاس منظوری کے لئے پڑی ہے اس اسٹڈی کے تحت پی سی ون ملیر ندی اور تھدو ڈیم کو بارشوں اور سیلاب میں نقصان کے بعد ان کی بحالی پر 13 ارب 95 کروڑ 5 لاکھ 41 ہزار روپے خرچ ہوں گے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 جون کو ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا جہاں ملیر ندی کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا انہوں نے محکمہ آبپاشی کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملیر ندی کے مسائل حل کئے جائیں اور مون سون سے قبل کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے فیز میں ملیر ندی کی تعمیر کی جائے گی جس پر 2 ارب 19 کروڑ 31 لاکھ 18 ہزار روپے خرچ ہوں گے ملیر ندی کی دیوار کی تعمیر پر 20 کروڑ 46 لاکھ 10 ہزار روپے خرچ ہوں گے ۔

جواب دیں

Back to top button