تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سندھ کی نئی صنعتوں کے قیام کے لئے ون ونڈو سکیم کیلئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) اب نئی چھوٹی صنعتیں لگانے کے لئے سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے حکومت سندھ نے نئی صنعتوں کے قیام کے لئے ون ونڈو سالوشن کیلئے سیکریٹری صنعت کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کو حکومت سندھ کے پورٹل کے ذریعہ مانیٹر کیا جائے گا کمیٹی میں سیکریٹری محکمہ محنت ، سیکریٹری محکمہ صنعت ، سیکریٹری محکمہ خوراک ، مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز ، محکمہ زراعت کے گریڈ 19 کے ایک نمائندے ، محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے گریڈ 19 کے ایک نمائندے ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریڈ 19 کے ایک نمائندے اور صوبائی چیف ایس ایم ای ڈی اے ( سمیڈا ) شامل ہیں کمیٹی موجودہ سمال اینڈ میڈیم انٹرا پرائیزز ( ایس ایم ای ) کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی اور پنجاب پورٹل کی طرز پر رجسٹریشن کے طریقہ کار کو سندھ میں نافذ کرنے کی سفارش پیش کرے گی سندھ میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیز ز کی ترقی اور اضافہ کے لئے پالیسی تیار کرے گی تاکہ صوبہ میں ون ونڈو سالوشن کے تحت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزز میں اضافہ ہوسکے اور پرانے طریقہ کار پر نظر ثانی کرکے اس کو جدید اور آسان بنایا جاسکے کمیٹی اپنی سفارشات 60 روز میں چیف سیکریٹری کو پیش کرے گی ۔

جواب دیں

Back to top button