تازہ ترینخبریںپاکستان

نیب کی سندھ بھر کے کالجوں کی آٹھ سالوں کی فیس سرکاری خزانہ میں جمع نہ کرانے پر تحقیقات

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) نیب نے سندھ بھر کے کالجوں میں مالی سال 2011-12ء سے مالی سال 2017-18ء تک آٹھ سالوں میں ایڈمیشن فیس اور ٹیوشن فیس سرکاری خزانہ میں جمع نہ کرانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے نیب نے سیکریٹری محکمہ کالج ایجوکیشن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے کالجوں کی شکایات ملی ہیں کہ آٹھ برسوں میں کالجوں کے پرنسپل اور ڈی ڈی او نے ایڈمیشن فیس اور ٹیوشن فیس طالب علموں سے تو وصول کی مگر انہوں نے یہ فیس سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کرائے اس پر سیکریٹری محکمہ کولج ایجوکیشن نے ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ریجنل ڈائریکٹرز کالجز کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ وہ ان پرنسپلز اور ڈی ڈی اوز کی تفصیلات ارسال کریں جنہوں نے آٹھ سالوں میں ایڈمیشن فیس اور ٹیوشن فیس سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کرائی یہ تفصیلات ارسال کریں تاکہ نیب کو یہ تفصیلات بھیجی جاسکیں اس رپورٹ کے بعد ان پرنسپلز اور ڈی ڈی اوز کے خلاف نیب ریفرنس بنایا جائے گا جنہوں نے ٹیوشن فیس اور ایڈمیشن فیس سرکاری خزانہ میں جمع کرانے کے بجائے اپنی جیب میں رکھی ۔

جواب دیں

Back to top button