
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) مال مفت دلے بے رحم کے مصداق سندھ میں ججوں کے بعد سرکاری وکلاء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 30 فیصد اضافہ کی حکومت سندھ نے منظوری دے دی ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بنیادی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے کردی گئی پے ہاؤس رینٹ 60 ہزار روپے سے بڑھاکر 70 ہزار روپے کردیا گیا ہے گریڈ 21 کے مطابق میڈیکل سہولت ملے گی سرکاری دورے میں روزانہ الاؤنس 2 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 ہزار روپے کردیا گیا ہے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رہائش ملے گی یا پھر ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی سرکاری دفتر میں ٹیلیفون کی لامحدود کالز کی سہولت ہوگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی بنیادی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بړھاکر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کردی گئی ہے نان پریکٹسنگ الاؤنس ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھاکر سواتین لاکھ روپے کردیا گیا ہے گریڈ 19 کی میڈیکل سہولت ملے گی سرکاری دورے کے دوران روزانہ الاؤنس روزانہ 2 ہزار روپے سے بڑھاکر 3 ہزار 280 روپے کردیا گیا ہے دفتر میں ٹیلیفون کی لامحدود کالز کی سہولت ہوگی وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ قانون کی سمری منظور کرلی ہے اب سندھ کابینہ میں رسمی منظوری دی جائے گی ۔





