تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ میں نجی شعبہ میں ملازمین کی عمر کی حد 65 سال مقرر

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ میں نجی شعبہ میں ملازمین کی عمر کی حد 65 سال مقرر کردی ہے اس ضمن میں حکومت سندھ نے تین رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کے سربراہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اینڈ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ہوں گے ممبران میں سیکریٹری محکمہ خزانہ اور ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ یونٹ محکمہ خزانہ شامل ہیں یہ کمیٹی ہیومن ریسورس پالیسی اور گائڈ لائن دے گی کمیٹی صنعتوں اور نجی شعبہ میں ملازمین کی تنخواہوں کی حد مقرر کرے گی کمیٹی ملازمین کی سالانہ انکریمینٹ کی شرح طے کرے گی ملازمین کی مدت ملازمت کی حد 65 سال مقرر کرے گی اور اسی عمر کی حد میں عہدے کا تعین کیا جائے گا ملازمت کو مستقل کرنے کے معاملات اور کسی عہدے کی شرائط اگر وضاحت نہ کی گئی ہو اس پالیسی میں ان سب سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے کمیٹی ہیومن ریسورس پالیسی میں ترمیم بھی کرسکتی ہے اور کمیٹی ایسے اختیارات استعمال بھی کرسکتی ہے جن کی ترمیم کرنا ضروری ہو ۔

جواب دیں

Back to top button