
حماس کے ایک مبینہ عسکریت پسند نے منگل کو تل ابیب میں ایک پرہجوم بس سٹاپ پر گاڑی چڑھا دی اور وہاں لوگوں پر چاقو سے وار کیے۔ حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی عسکریت پسند گروپوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے رعمل میں اس حملے کو سراہا ہے۔
عرب نیوز کے مطبق اسرائیلی پولیس کے سربراہ کوبی شبتائی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک مسلح شہری نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجی جنین پناہ گزین کیمپ میں مبینہ فلسطینی عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں کی تلاش میں پیش قدمی کی تھی۔
دو روزہ اسرائیلی آپریشن میں فلسطینوں کی ہلا کتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
عسکریت سپند گروپ حماس نے تل ابیب حملہ آور کو فائٹر قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا بدلہ تھا۔
فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ حملہ آور کو گروپ کی طرف سے بھیجا گیا تھا یا اس نے خود کارروائی کی۔







