تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججوں اور ملازمین کے لئے خصوصی جیوڈیشل الاؤنس منظور

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججوں اور تمام عدالتوں کے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ کے برابر خصوصی جیوڈیشل الاؤنس منظور کردیا ہے جس کے تحت ایک گریڈ کے ملازم کو 26 ہزار 460 روپے ، گریڈ 2 کے ملازمین کو 28 ہزار 520 روپے ، گریڈ 3 کے ملازمین کو 31 ہزار 660 روپے ، گریڈ 4 کے ملازمین کو 34 ہزار 490 روپے ، گریڈ 5 کے ملازمین کو 37 ہزار 730 روپے ، گریڈ 6 کے ملازمین کو 40 ہزار 960 روپے ، گریڈ 7 کے ملازمین کو 43 ہزار 610 روپے ، گریڈ 8 کے ملازمین کو 46 ہزار 890 روپے ، گریڈ 9 کے ملازمین کو 50 ہزار 170 روپے ، گریڈ 10 کے ملازمین کو 53 ہزار 750 روپے ، گریڈ 11 کے ملازمین کو 57 ہزار 950 روپے ، گریڈ 12 کے ملازمین کو 62 ہزار 670 روپے ، گریڈ 13 کے ملازمین کو 67 ہزار 960 روپے ، گریڈ 14 کے ملازمین کو 74 ہزار 730 روپے ، گریڈ 15 کے ملازمین کو 83 ہزار 320 روپے ، گریڈ 16 کے ملازمین کو 95 ہزار 870 روپے ، گریڈ 17 کے ملازمین کو ایک لاکھ 13 ہزار 470 روپے ، گریڈ 18 کے ملازمین کو ایک لاکھ 42 ہزار 80 روپے ، گریڈ 19 کے ملازمین کو ایک لاکھ 78 ہزار 440 روپے ، گریڈ 20 کے ملازمین کو ایک لاکھ 96 ہزار 130 روپے ، گریڈ 21 کے ملازمین کو 2 لاکھ 17 ہزار 670 روپے اور گریڈ 22 کے ملازم کو 2 لاکھ 44 ہزار 130 روپے ماہانہ ملیں گے اس پر حکومت سندھ کو سالانہ 6 ارب 70 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے محکمہ خزانہ کی جانب سے سندھ کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جیوڈیشل الاؤنس کو منجمند کیا ہوا ہے سندھ ہائی کورٹ نے چار مرتبہ سماعت کے دوران حکومت سندھ سے جواب طلبی کی اور سندھ کابینہ سے منظوری کی ہدایت کی ایک سماعت میں پرنسپل سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری خزانہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وفاقی وزارت خزانہ اور صوبائی محکمہ خزانہ کے افسران کے ساتھ سپریم کورٹ کے حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے اس صورتحال کے پیش نظر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں نے خصوصی جیوڈیشل الاؤنس منظور کرلیا ہے اس پر حکومت سندھ نے خصوصی جیوڈیشل الاؤنس منظور کرلیا ہے اس کے تحت ہر سال حکومت سندھ کو 6 ارب 70 کروڑ روپے اضافی رقم خرچ کرنا پڑے گی ۔

جواب دیں

Back to top button