تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ میں گذشتہ مالی سال کے دوران محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 842 میں سے 393 منصوبے مکمل

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ میں گذشتہ مالی سال 2022-23ء کے دوران محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 842 میں سے 393 منصوبے مکمل ہونے اور 449 منصوبے نامکمل رہ جانے کا انکشاف ہوا ہے اب نئے مالی سال 2023-24ء میں 627 نئے ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں یہ بات محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے حکومت سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال 2022-23ء میں ترقیاتی منصوبوں پر 82 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ 31 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے اس میں سے 68 ارب 68 کروڑ 52 لاکھ 76 ہزار روپے جاری کئے گئے اس رقم میں سے 46 ارب 5 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار روپے خرچ ہوسکے جو 67 فیصد ہے 2500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کی گئی وفاقی حکومت کے فورم ایکنک نے 848.18 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے لئے 48 ارب 40 کروڑ روپے منظور کئے جس میں ایشیائی ترقیاتی بنک کا قرض 43 ارب 97 کروڑ 49 لاکھ روپے جبکہ حکومت سندھ کا حصہ 4 ارب 42 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھا گیا نئے مالی سال 2023-24ء کے لئے 627 ترقیاتی منصوبے مختص کئے گئے ہیں جس پر تخمینی لاگت ایک کھرب 96 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ 8 ہزار روپے کا اندازہ لگایا گیا تھا جون 2023ء تک 76 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ کئے گئے یکم جولائی 2023ء سے ان منصوبوں کے لئے ایک کھرب 19 ارب 83 کروڑ 87 لاکھ 18 ہزار روپے منتقل کئے گئے ہیں نئے مالی سال 2023-24ء میں ان منصوبوں پر 83 ارب 12 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button