تازہ ترینخبریںدنیا

فرانس: پر تشدد مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 917 افراد گرفتار

فرانس میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ چوتھی رات بھی جاری رہا جبکہ پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 917 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات کی جانے والی گرفتاریوں میں فرانس کے دوسرے بڑے جنوبی شہر مارسیلے سے تعلق رکھنے والے 80 مظاہرین بھی شامل ہیں۔

مارسیلے کی صورتحال
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق مارسیلے کی پرانی بندرگاہ کے علاقے میں دھماکہ ہوا جس کے بارے حکام نے کہا کہ وہ اسکی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن یقین نہیں ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ وسطی مارسیلے میں مظاہرین نے اسلحے کی دکان کو لوٹ لیا اور کچھ شکاری رائفلیں چرا لیں لیکن کوئی گولہ بارود وہاں نہیں تھا جبکہ اس دوران ایک شخص کو سٹور سے ممکنہ طور پر ایک رائفل کے ساتھ گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مارسیلے کے میئر بینوئٹ پایان نے قومی حکومت سے فوری طور پر اضافی نفری بھیجنے کا مطالبہ کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لوٹ مار اور تشدد کے مناظر ناقابل قبول ہیں۔

https://twitter.com/NeodiaFr/status/1644949940068573185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1644949940068573185%7Ctwgr%5E10b7a9e442c78918e4a20d98cfd09950b0eb5c2c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F736046

جواب دیں

Back to top button