افغانی نمکین روش بنانے کی آسان اور مزےدار ترکیب ، جانیئے
نمکین روش افغانستان کی ایک مشہور روایتی ڈش ہے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی اسے کمرشل بنیادوں پر تیار کیا جاتا ہے۔ آپکو یہ ڈش سر راہ موجود بہت سے ٹرک ہوٹلز پر ملتی ہے۔ یہ سردیوں کی بے حد مرغوب و مزیدار سی ڈش ہے۔ صحت کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے ۔اس کی یخنی و شوربہ مزے کا ہوتا ہے۔ لیکن آپ لوگ اسے خشک بنانا چاہیں شوربہ نا بھی بنائیں توبنا سکتے ہیں
اجزاء
بیف 2 کلوچربی والا چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
کٹے ہوئے لیموں 3 عدد
آلو 4عدد درمیان سے کاٹ لیں
ٹماٹر 3 عدد چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں
پیاز 3 عدد موٹے کاٹ لیں
سبز مرچ ثابت 5عدد
ہلدی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچ 10 دانے
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل ایک کپ
بنانے کی ترکیب:
گوشت کو دھو کر اچھی طرح سے خشک کر لیں۔
اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
آدھے گھنٹے کے بعد پریشر ککر میں سب سے پہلے آلووں کے ٹکڑے بچھا دیں۔
اب اس کے اوپر چربی سمیت گوشت کی تہہ لگا دیں۔
اب اس میں ٹماٹر ، سبز مرچ ، کالی مرچ، ہلدی اور نمک ڈال لیں۔
اس میں 2 کلو گرام پانی اور کوکنگ آئل شامل کر لیں۔
سب سے اوپر پیاز کے ٹکڑے رکھ کر ککر کو بند کر دیں۔
اب اسے 30سے چالیس منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ ہڈیاں گوشت سے با آسانی الگ ہو سکیں۔
مزیدارنمکین روش تیار ہے۔
لیموں اور پشاوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔