تازہ ترینخبریںپاکستان

جنرل باجوہ موجودہ آرمی چیف کی تقرری کے خلاف تھے٬ نیا انکشاف

سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ نومبر 2022 میں تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے پر ایک اور ایکسٹینشن دینے پر آمادہ ہوگئی تھیں لیکن جب یہ پیغام سابق وزیراعظم نواز شریف تک پہنچا تو نواز شریف اس فیصلے کے سامنے دیوار بن گئے۔ میاں نواز شریف نے خود مجھے بتایا کہ ایکسٹنشن کے لئے حکومت کو دھمکیاں بھی ملیں اور کہا گیا کہ مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے لیکن نواز شریف اپنی بات پر قائم رہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ سینیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر نمبر ایک پر تھے۔ نوازشریف نے کہا کہ نمبر ایک پہ جو بھی ہے، اسے آرمی چیف بنا دیا جائے۔ جنرل باجوہ موجودہ آرمی چیف کی تقرری کے حامی نہیں تھے اور انہوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کے بارے میں خاصا دباؤ بھی ڈالا تھا۔ لیکن میاں نواز شریف نے یہاں سٹینڈ لیا اور کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے جو دیگر جماعتوں سے مشاورت سے استعمال کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button