
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ترکیہ کے انجنیئرز نے سکھر بیراج اور گڈو بیراج کے 16 نئے دروازے نصب کردیئے ہیں ان دونوں بیراجوں کے یہ دروازے بوسیدہ ہوگئے تھے پہلے برطانوی انجنیئرنگ فرم سے رابطہ کیا گیا لیکن برطانوی فرم کی شرائط سخت ہونے پر ترکیہ کے انجنیئرز سے دونوں بیراجوں کے 16 بوسیدہ دروازے نکال کر نئے دروازے لگادیئے ان میں گڈو بیراج کے 10 دروازے شامل ہیں جن میں دروازہ نمبر 51 ، دروازہ نمبر 46 ، دروازہ نمبر 39 ، دروازہ نمبر 21 ، دروازہ نمبر 19 ، دروازہ نمبر 17 ، دروازہ نمبر 13 ، دروازہ نمبر 15 ، دروازہ نمبر 44 اور دروازہ نمبر 9 شامل ہیں سکھر بیراج کے 6 بوسیدہ دروازے نکال کر نئے دروازے لگادیئے گئے ہیں ان میں دروازہ نمبر 31 ، دروازہ نمبر 33 ، دروازہ نمبر 35 ، دروازہ نمبر 39 ، دروازہ نمبر 40 اور دروازہ نمبر 34 شامل ہیں نئے دروازوں سے پانی گذارا گیا ہے جس کے بعد ان دروازوں کے معیار پر اطمنیان کا اظہار کیا گیا ہے ۔





