
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے صوبہ میں فصلوں کی انشورنس کے لئے سندھ کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے
محکمہ خزانہ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے نوٹ میں کہا ہے کہ سندھ انشورنس لمیٹیڈ کے نام سے حکومت سندھ نے ایک کمپنی قائم 20 دسمبر 2013ء میں قائم کی تھی وہ پبلک لمیٹیڈ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 1984ء ( اب کمپنیز ایکٹ 2017ء ) کے تحت رجسٹر کرایا گیا
اس کمپنی نے 22 ستمبر 2014ء سے اپنا کاروبار شروع کیا کمپنی نے نان لائف انشورنس سے اپنا کام شروع کیا جس میں فرم ، میرین ، موٹر ، ایوی ایشن ، انجنیئرنگ ٹرانسپورٹ ، حادثات اور صحت کی انشورنس شروع کردی سندھ کابینہ نے 5 جون 2023ء کو اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کی دوسال کیلئے توسیع دینے کی منظوری دی
اور اس ضمن میں ایک سب کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جو فصلوں کی انشورنس کے لئے سندھ انشورنس لمیٹیڈ کے ساتھ معاونت کرے گی مذکورہ کمیٹی میں منظور حسین وسان ، جام خان شورو اور اسماعیل راہو شامل ہیں اس ضمن میں تجویز دی جاتی ہے کہ ایک کمیٹی کا محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے سندھ کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے
جس میں منظور حسین وسان ، جام خان شورو ، محمد اسماعیل راہو ، سیکریٹری محکمہ زراعت اور چیف ایگزیکٹو افسر شامل کئے جائیں نوٹ میں سیکریٹری سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ سندھ کابینہ کی روشنی میں سب کمیٹی کا قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرائیں ۔







