تازہ ترینخبریںپاکستان

سانحہ 9 مئی: لیفٹیننٹ جنرل سمیت تین افسران فارغ٬ متعدد کے خلاف کارروائی جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرس کے دوران کہا ہے کہ ‏9 مئی کے واقعے پر ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت فوج کے 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تین میجر جنرل اور سات بریگیڈئیر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ فوج نے 9 مئی کے بعد خود احتسابی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ جو احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے ساتھ عوامی حمایت کے ساتھ لڑا جائے گا۔ ایک ریٹائرڈ فور سٹار کی نواسی اور ایک ریٹائرڈ فور سٹار کا داماد بھی گرفت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 17 ملٹری کورٹس کام کررہی ہیں۔ 102 شر پسندوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل جارہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد 9 مئی کے واقعات سے متعلق آگاہ کرنا ہے، 9 مئی کے واقعات نے ثابت کیا کہ جو کام دشمن نہ کرسکا ان چند شرپسندوں نے کر دکھایا، 9 مئی کا سانحہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، اس سازش کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات میں بہت سے شواہد مل چکے اور مل رہے ہیں، افواج پاکستان آئے روز عظیم شہدا کے جنازوں کو کندھا دے رہی ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کی سرکوبی کی جارہی ہے، 9مئی کو شہدا پاکستان کے خاندانوں کی دل آزاری کی گئی، شہدا کے خاندان آج کڑے سوال کر رہے ہیں، کیا ان کے پیاروں نے قوم کے لیے جانیں اس لیے دی تھیں، شہدا کے ورثا سوال کر رہے ہیں کہ ملوث افراد کب قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے، آرمی کے تمام رینکس سوال اٹھا رہے ہیں کہ ہمارے شہدا کے یادگاروں کی اسی طرح بے حرمتی ہو رہی ہے تو ہمیں جانیں قربان کرنےکی کیا ضرورت ہے۔

 

جواب دیں

Back to top button