تازہ ترینخبریںفن اور فنکار
حریم شاہ نے منہ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی تھی ، صندل خٹک

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت کم وقت کیلئے تھی،حریم کی ویڈیو کس نے لیک کی وہ خود پتا لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میری کوئی ویڈیو حریم شاہ کے پاس نہیں ہے لیکن حریم نے مجھ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ فیاض چوہان کے دفترمیں کھانا کھایا، ویڈیو بنائی، کوئی غیراخلاقی بات نہیں ہوئی اور میں اس کےعلاوہ کسی سیاست دان سے نہ ملی ہوں، نہ جانتی ہوں۔
خیال رہے کہ صندل خٹک کو گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔
بعد ازاں اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی تھی۔







