تازہ ترینخبریںدنیا

امریکہ کو پوٹن کی کرسی میں دراڑیں نظر آنے لگی

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے روس کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بتانا قبل از وقت ہو گا کہ اب آگے کیا ہونے والا ہے۔ وہ روس کی اس صورتحال کو ابھی ایک جاری تنازع قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آخر میں کیا ہو گا یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے روسی صدر پوتن کے اقتدار میں ایسی دراڑیں دیکھی ہیں جو پہلے نہیں تھیں۔‘

اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اس کی شروعات ویگنر جنجگوؤں کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے یوکرین جنگ کی بنیاد پر سوال اٹھانے سے ہوئی تھی، اور اب وہ ’خود پوتن کے لیے براہ راست چیلنج‘ بن چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’اس سے بہت سے سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں جن کے جواب آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مل جائیں گے۔‘

خیال رہے کہ روس کے ویگنر گروپ کے جنگجوؤں نے مبینہ طور پر مسلح بغاوت کی کوشش کے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے کے بعد روس کے سرحدی شہر روستوف سے انخلا کا عمل شروع کیا تھا

جواب دیں

Back to top button