تازہ ترینخبریںپاکستان

موسمیات کی پیشگی اطلاع دینے کا خودکار موسمی اسٹیشن کہاں قائم کیے جائیں گے؟

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) پاکستان ہائڈرومیٹ اینڈ کلائمیٹ سروسز پروجیکٹ کی جانب موسمیات کی پیشگی اطلاع دینے  خودکار موسمی اسٹیشن کہاں قائم کیے جائیں؟ محکمہ آبپاشی نے سات چیف انجنیئرز سے تفصیلات مانگ لی ہیں

محکمہ آبپاشی کی جانب سے چیف انجنیئر سکھر بیراج لیفٹ بنک ریجن سکھر ، چیف انجنیئر سکھر بیراج رائٹ بنک ریجن لاڑکانہ ، چیف انجنیئر کوٹڑی بیراج ، ایم ڈی سیڈا ، چیف انجنیئر ڈیولپمنٹ ریجن 1 حیدرآباد ، چیف انجنیئر ڈیولپمنٹ ریجن 2 اور چیف انجنیئر گڈو بیراج کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے کہ وہ کوئی مناسب مقام کی نشاندہی کریں جہاں پاکستان ہائڈرومیٹ اینڈ کلائمیٹ سروسز پروجیک کے تحت خودکار موسمیاتی ( آٹومیٹک ویدر ) اسٹیشن قائم کی جائے

اس سے موسمیات کے بارے میں پیشگی اطلاع ملے گی اس لئے فوری طور پر آگاہ کریں ان کے علاقوں میں وہ کونسے مقامات ہیں جہاں محکمہ موسمیات کی اسٹیشن قائم کی جائیں ان مقامات پر پاکستان ہائڈرومیٹ اینڈ کلائمیٹ سروسز کی جانب سے خودکار موسمیاتی اسٹیشن قائم کی جائے گی

جواب دیں

Back to top button