تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ڈکیتی کی واردات کا وی لاگ بنانے والا ڈکیت سوشل میڈیا پر وائرل

آپ نے فوڈ ولاگر ، بائیکر ولاگرز اور اس طرح کے دیگر ولاگرز سے متعارف ہوں گے لیکن کیا کبھی آپ نے ڈکیت ولاگر دیکھا ہے ؟

اگر نہیں دیکھا تو جہان پاکستان کے پاس دستیاب ویڈیو میں آپ یہ شرف بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ دستیاب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈکیت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبرستان کے بیچ و بیچ راستے پر ڈکیتی کی واردات سر عام سر انجام دے رہا ہے ۔

سندھ میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کو سر انجام دیا لیکن سونا پر سہاگا تب ہوا جب اس ڈکیتی کا ولاگ سامنے آیا ۔

فقیر نثار چانڈیو نامی ڈکیت نے سرعام پہلے شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ پھوٹ کا نشانہ بنایا اور ساتھ میں اس ڈکیتی کا ولاگ بنا کر اپنی فیس بک پروفائل پر اپلوڈ کر دیا ۔
جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیز رفتاری کے ساتھ وائرل ہوا تو ڈکیت نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ڈلیٹ کر دی ۔ لیکن جہان پاکستان نے یہ ویڈیو حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس ویڈیو کو سندھ انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ کہا جا رہا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button