
1997 کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سنیچر کو مصر کے دو روزہ سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 1997 کے بعد یہ کسی انڈین وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔
انڈین وزیر اعظم نریندرمودی قاہرہ پہنچے تو مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ انہیں گارڈر آف آنر پیش کیا گیا اور قومی ترانے بجائے گئے۔
نریندر مودی نے ٹویٹ میں خیر مقدم کرنے پر مصری وزیر اعظم کا شکریہ اداکیا۔
مودی نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ انڈیا اور مصر کے درمیان تعلقات پروان چڑھیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو پہنچے۔
قاہرہ میں لینڈنگ کے دوران ٹویٹ میں انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ’اس دورے سے مصر کے ساتھ انڈیا کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ’ میں مصری صدر السیسی سے ملاقات اور دیگر تقریبات میں شرکت کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ مصری صدر نے اس سال انڈیا کے یوم جممہوریہ کی پریڈ میں بطور سرکاری مہمان شرکت کی تھی۔
دونوں ملکوں نے پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت 12 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
مصری صدر کے دورہ انڈیا کے دوران سائبر سیکیورٹی، انفارمیشن، ٹیکنالوجی، ثقافت اور براڈ کاسٹنگ میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔







