تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ پبلک سروس کمیشن نے 136 لیکچرارز کی تقرری کی سفارش کردی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ پبلک سروس کمیشن نے فزکس میں کامیاب ہونے والے 136 لیکچرارز کی تقرری کی سفارش کردی ہے

سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق کامیاب امیدواروں میں 88 مرد اور 48 خواتین لیکچرارز شامل ہیں کامیاب ہونے والے 88 مرد لیکچرارز میں سے 51 کا تعلق دیہی کوٹہ سے اور 37 کا تعلق شہری کوٹہ سے تھا

کامیاب ہونے والی خواتین امیدواروں میں سے 24 کاتعلق دیہی کوٹہ سے اور 24 کا تعلق شہری کوٹہ سے تھا

اس طرح دیہی کوٹہ کے مرد و خواتین لیکچرارز کی تعداد 75 اور شہری کوٹہ کے مرد و خواتین لیکچرارز کی تعداد 61 ہے

سندھ پبلک سروس کمیشن نے حکومت سندھ سے سفارش کی ہے کہ ان 136 لیکچرارز کی گریڈ 17 مین فزکس سبجیکٹ میں تقرری کی جائے ۔

جواب دیں

Back to top button