
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بجائے سندھ کے سیکریٹری داخلہ نے نچلی سطح کے اختیارات اپنے پاس رکھ لئے ہیں
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے آرڈر کے مطابق آل پاکستان لائسنس کے اجراء ، رائفل کی خریداری کا اجازت نامہ ، سفر میں اسلحہ اٹھانے کا اجازت نامہ ، اپنے ساتھ اسلحہ اٹھانے کا اجازت نامہ ، گولیوں میں اضافہ کا اجازت نامہ ، لائسنس یافتہ شخص کا اسلحہ کوئی اور ساتھ اٹھانے کا اجازت نامہ ، والدین کا اسلحہ اولاد کے نام منتقل کرنے کا اجازت نامہ ، اسلحہ کی کیٹیگری تبدیل کرنے کا اجازت نامہ ، جرمانوں کے اجازت نامہ ، ٹرانسپورٹ لائسنس کا اجازت نامہ اب سیکریٹری داخلہ کی منظوری سے جاری کئے جائیں گے
محکمہ داخلہ کے آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کوئی غیر متعلقہ شخص محکمہ داخلہ کے اسلحہ لائسنس سیکشن میں نہیں جاسکے گا
ہر درخواست دہندہ شخص محکمہ داخلہ میں درخواست جمع کرائے گا اور اسے آگاہ کیا جائے گا کہ ان کی درخواست پر حکم نامہ کب جاری کیا جائے گا ۔







