
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ خزانہ نے ضلع کشمور میں 5 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو جعلسازی کے ذریعہ 35 لاکھ 20 ہزار 503 روپے کی ادائیگی پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کشمور اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کشمور سے جواب طلب کرلیا ہے
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 5 لیڈی ہیلتھ ورکرز مسمات لال زادی کو 10 لاکھ 56 ہزار 662 روپے ، مسمات پری کو 5 لاکھ 10 ہزار 150 روپے ، مسمات فرزانہ کو 4 لاکھ 81 ہزار 877 روپے اور مسمات حلیمہ کو 9 لاکھ 61 ہزار 664 روپے جعلسازی کے ذریعہ جاری کئے گئے
مراسلہ میں دونوں افسران کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ان 5 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ادائیگیاں بند کی جائیں اور ان سے چالان کی شکل میں پے اینڈ الاؤنس کے واجبات کی مد میں مکمل رقم وصول کی جائے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موسٹ ارجنٹ حکم ہے جس پر فوری طور پر عمل کرکے محکمہ خزانہ کو آگاہ کیا جائے ۔








