تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

یوٹیوب سے تیاری کر کے سی ایس ایس پاس کرنے والے تھر کی ہندو خاتون

یوٹیوب سے تیاری کر کے سی ایس ایس پاس کرنے والے تھر کی ہندو خاتون

سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی سے تعلق رکھنے والی کرن کھتری نے سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) کے حالیہ نتائج میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اِن لینڈ ریونیو سروس کے شعبے میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں تھرپارکر میں واحد اور پورے سندھ سے تاحال سی ایس ایس کرنے والی تیسری ہندو لڑکی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پولیس سروسز میں جانا چاہتی تھیں مگر انہیں اِن لینڈ ریونیو کے لیے چنا گیا ہے۔

میرے والد محکمہ تعلیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے سی ایس ایس کی تیاری میں میرے مدد کی، مگر میں نے زیادہ تیاری یوٹیوب پر موجود آن لائن کلاسز سے کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جب آپ سی ایس ایس کی تیاری کر رہے ہوں تو سیل فون بند کردیں یا سوشل میڈیا کا استعمال ترک کردیں مگر میں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سیٹنگ اس طرح کی کہ جب بھی سوشل میڈیا دیکھتی تو مجھے صرف سی ایس ایس کا مواد ہی نظر آتا۔

کرن کے مطابق ان کے والد اور والدہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب دیں

Back to top button