
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار باہر آئے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں نہیں کامیاب نہیں ہورہے۔
جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ جیسے لوگ سسٹم میں ہیں اس وجہ سے مذاکرات طے نہیں ہو رہے ۔
صحافی نے کہا کہ ہم صحافی ہیں، ہمارا کام سوال کرنا ہے۔
صحافی کے سوال پر طیش میں آگئے اور پہلے خود صحافی کی طرف بڑھے اور تھپڑ مارنے کی بھی کوشش کی، پھر اپنے سیکیورٹی گارڈ کو کہا کہ اس کا موبائل لے کر پھینک دو۔
بعد ازاں صحافی نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے انہیں تھپڑ بھی مارا
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کلپ وائرل ہوگیا ہے۔







