تازہ ترینخبریںسیاسیات

’لطیف کھوسہ یا اعتزازاحسن کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی و رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ یا اعتزازاحسن کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی گئی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے بغیراجازت ایک پارٹی چیئرمین سےملاقات کی، لطیف کھوسہ یا اعترازاحسن کو کوئی شوکازنوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی گئی واضح کرنا چاہتا ہوں ان کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کیخلاف پنجاب کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ہم نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button