تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سدھو موسے والا کے قاتلوں کی ہنی سنگھ کو قتل کی دھمکی ، جانیئے کال کس کی گینگسٹر کی طرف سے آیا

بالی وڈ کے سپر سٹار ، گلوکار ہنی سنگھ کے اسٹاف کو ٹیلی فون کال پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔

ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ دھمکی فون کالز اور وٹس ایپ کی صورت میں موصول ہوئی ہیں اور اس کام کے لیے بیرون ملک نمبر استعمال میں لایا گیا ہے ۔

ہنی سنگھ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سٹاف کو کال پر ” گولڈی برار ” کے نام سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حکام سے گزارش کی ہے کہ مجھے سیکورٹی فراہم کی جاۓ ۔

ان کا اس بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوۓ کہنا تھا متعلقہ اداروں کو انہوں نے اطلاع کر دی ہے ۔ متعلقہ اداروں نے میڈیا کو مزید کچھ بتانے سے منع کیا ہے ۔

دوران گفتگو وہ بہت زیادہ سہمے ہوئے دیکھائی دے رہے تھے ۔

واضح رہے یہ گینگسٹر گولڈی برار وہی ہے جس نے بالی وڈ کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کو سر انجام دیا اور باقاعدہ طور پر اس کا اعتراف بھی کیا ۔

جواب دیں

Back to top button