تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی پر رہائشی سکیم کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ اینٹی کرپشن نے شہریوں سے رہائشی اسکیم کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی فرووس شمیم نقوی، زوبير نقوی ، سابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے شمس الدین سومرو کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر غور شروع کردیا ہے کرپشن و دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ایس بی سی اے کے ایڈیشنل ڈی جی وقار حسین میمن ڈائریکٹر ڈیزائن فرحان ،قیصر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر قریشی شامل ہیں فردوس شمیم نقوی انکے صاحبزادے زبیر نقوی و دیگر کے مقدمہ خلاف مقدمہ سید اسد علی شاه بخاری کی درخواست پر درج کیا جائے گا فردوس شمیم نقوی اور زبیر نقوی نے ملیر میمن گوٹھ میں سوہنی ہیملیٹ باؤسنگ اسکیم کے نام سے رہائشی منصوبہ شروع کیا تھا رہائشی منصوبہ محکمہ ریونیو اور ماسٹر پلان ایس بی سی اے کے افسران کی ملی بھگت سے شروع کیا گیا تھا سوہنی ہیملیٹ باؤسنگ اسکیم میں بکنگ کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دیا گیا محکمہ انٹی کریشن کی رپورت ربائشی اسکیم میں مالکان کو مکمل ادائیگی کے باوجود قبضہ نہیں دیا اور اچانک منسوخی کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق انٹی کریشن رہائشی اسکیم کے الاٹیز کو مناسب معاوضہ دیئے بغیر غیر قانونی طور پر منصوبے کو بند کر دیا گیا ۔

جواب دیں

Back to top button