تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

پاکستان کے مشہور ٹی وی شو نے اوور سیز پاکستانیوں کا دل توڑ دیا ، سوشل میڈیا پر تنقید کا سمندر امنڈ آیا

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹی وی شو "مذاق رات ” میں آئی مہمان ، شوبیز انڈسٹری کی سیلبریٹی ادکارہ سارہ نیلم نے دروان گفتگو کہا کہ ” باہر سے لوگ آتے ہیں اور یہاں کاٹن کا وائٹ سوٹ پہنتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بیرون ملک سے آئے ہیں جبکہ وہاں واش روم دھوتے ہیں

کامیڈین قیصر پیا نے بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ” کانٹ کے سوٹ کے میں 5 ہزار کا نوٹ بھی تھوڑا باہر نکال کر ڈالا ہوتا ہے ۔

سوشل میڈیا ایپ پر اوور سیز پاکستانیوں اور ملکی شہریوں کی طرف ادکارہ سارہ نیلم اور کامیڈین قیصر پیا پر تنقید کا سمندر امنڈ آیا ہے ۔

اوور سیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اگر اوور سیز پاکستانی بیرون ملک جا کر ڈالر ( ریمٹنس ) نہ بھیجیں تو پاکستان چند دونوں میں گھٹنے پر آجائیں ۔ ملکی شہریوں کی جانب سے بھی اوور سیز پاکستانیوں کے بارے میں تضحیک آمیز گفتگو کی مذمت کی گئی ہے ۔

چند گھنٹوں بعد دونوں فنکاروں نے ویڈیو کی شکل میں اوور سیز پاکستانیوں سے معافی مانگ لی ۔

جواب دیں

Back to top button