تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں ٹرانسپورٹ کے 290 روٹس بند

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ ٹرانسپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے 290 روٹس بند ہوگئے ہیں

اس وقت صرف 79 روٹس پر بسیں چل رہی ہیں کراچی میں چلنے والی کوچ اور منی بس اپنی عمر پوری کرنے کے باعث بغیر کسی فٹنس کے چل رہی ہیں

اس لئے محکمہ ٹرانسپورٹ 500 ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدنا چاہتا ہے جس کے لئے 25 ارب روپے کی ضرورت ہے سندھ کابینہ نے 500 نئی ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لئے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سندھ کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 40 سال سے سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلائی گئی اس ضمن میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن سے بسوں کی فراہمی ، بسوں کے اڈوں کی تعمیر ، آپریشن اور مرمت کا معاہدہ کیا ہے جس کو پیپلز بس سروس کا نام دیا گیا ہے

اس معاہدے کے بعد این آر ٹی سی نے 250 ڈیزل ہائبرڈ بسیں کراچی میں چلانا شروع کردی ہیں حالانکہ اس وقت کراچی کو 10 ہزار نئی بسوں کی ضرورت ہے کیونکہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے

صوبہ کے دیہی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کم ہوتی جارہی ہے محکمہ ٹرانسپورٹ نے دوسرے فیز میں 500 ڈیزل ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے درخواست کی جاتی ہے کہ نان اے ڈی پی ( سالانہ ترقیاتی پروگرام ) سے یہ رقم منظور کی جائے تاکہ بڑے پیمانہ پر ٹرانسپورٹ چلائی جاسکے اور عوام کی پریشانی کا خاتمہ کیا جاسکے

محکمہ خزانہ سے کہا جائے کہ وہ اس رقم کا انتظام کرے سندھ کابینہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے 500 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لئے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button