تازہ ترینخبریںدنیا

اس سال حج کا خطبہ کون دے گا ؟ جانیئے دیگر تفصیلات

اس سال حج کا خطبہ کون دے گا ؟ جانیئے دیگر تفصیلات

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی کی منظوری سے امسال میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید خطبہ حج دیں گے۔

انتظامیہ نے مسجد الحرام کے مبلغ اور احتیاطی امام کے طور پر شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کومقرر کیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید علما کونسل کے رکن ہیں، شیخ ڈاکٹر یوسف اسلامی یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں، سائنسی کمیٹی برائے تعلیم عامہ سے تعلق رکھنے والی سپوزیم کے چیئرمین اور اور ویژن اور خواہشات کے رکن بھی ہیں۔

شیخ ڈاکٹر یوسف نے بیچلر کی ڈگری ریاض کے کالج آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے حاصل کی اور بعد ازاں ماسٹر اور پھر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

جواب دیں

Back to top button