
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پارٹی رہنما نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے کامیاب ہونے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو دیگر افراد کی طرح نبیل گبول نے بھی ان کے قریب پہنچ کر ان سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کی کوشش کی تاہم بلاول بھٹو نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔
جب نبیل گبول نے چئیر مین پیپلز پارٹی سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے تو بلاول بھٹو نے ان کو یہ کہہ کر دھدکار دیا کہ” بعد میں بات کرے گے” اور نبیل گبول کی سرعام تضحیک کرتے ہوۓ مصحافہ کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے ہاتھ سے نبیل گبول کو پیچھے ہٹنے کا اشارہ کیا ۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔







