
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ میں سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمہ کے لئے نئے قائم ہونے والے محکمہ سماجی تحفظ ( سوشل پروٹیکشن ) میں 11 رکنی سوشل پروٹیکشن بورڈ قائم کرنے کا بل سندھ کابینہ نے منظور کرلیا ہے
بل کے تحت بورڈ کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے صوبائی وزیر محکمہ سوشل پروٹیکشن اس اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہوں گے
وزیر محکمہ خزانہ ، وزیر محکمہ صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر محکمہ محنت ، چیئرمین محکمہ منصوبہ بندی وترقیات ، سیکریٹری محکمہ خزانہ ، سیکریٹری محکمہ سوشل پروٹیکشن اور پانچ تجربہ کار افراد سوشل پروٹیکشن ، انسانی حقوق ، غربت کے خاتمہ کے شعبوں سے وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کریں گے اور چیف ایگزیکٹو افسر سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی شامل ہوں گے
چیف ایگزیکٹو افسر اس بورڈ کے سیکریٹری ہوں گے بورڈ کسی کو بھی اپنی معاونت کے لئے ممبر مقرر کرسکتی ہے اگر کسی سرکاری افسر کو بورڈ کا ممبر بنایا گیا تو وہ اپنا عہدہ چھوڑ کر بورڈ سے منسلک ہوجائیں گے غیر سرکاری ممبر تین برس کے لئے دفتر لینے کے اہل ہوں گے
بورڈ کسی بھی ممبر کو کسی بھی وقت ہٹاسکتا ہے کسی ممبر کو ہٹانے کے بعد تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر کسی دوسرے کو ممبر مقرر کیا جاسکتا ہے حکومت سندھ اتھارٹی میں کسی بھی ممبر کو ہٹاسکتی ہے یا ممبران میں اضافہ کرسکتی ہے ۔







