تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سندھ نے اینگرو انرجی لمیٹڈ کو 6762 ایکڑ زمین الاٹ کر دی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے اینگرو انرجی لمیٹیڈ کو 400 میگاواٹ ہائبرڈ سولر ونڈ پاور پروجیکٹ کے لئے 57 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے 6762 ایکڑ زمین ضلع ٹھٹھہ میں الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے سندھ کابینہ کو پیش کی گئی سمری میں محکمہ لینڈ یوٹیلائیزیشن نے سندھ کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ محکمہ توانائی نے درخواست کی ہے کہ اینگرو انرجی لمیٹیڈ پروجیکٹ کے لئے 6761 ایکڑ زمین ضلع ٹھٹھہ میں الاٹ کی جائے جس پر 400 میگاواٹ ہائبرڈ ونڈ سولر پاور پروجیکٹ 30 سال کے لئے الاٹ کی جائے ڈی سی ٹھٹھہ نے مختارکار اسٹیٹ اور مختارکار ٹھٹھہ کی رپورٹس پر اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ دیہہ کوہستان اور دیہہ تھراڑی تعلقہ و ضلع ٹھٹھہ میں 30 سال کی لیز کے لئے بارانی اور بغیر سروے کی زمین دستیاب ہے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی سربراہی میں اسکروٹنی کمیٹی نے 11 اپریل 2023ء کو متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے سفارش کی گئی کہ مارکیٹ ریٹ پر زمین 30 سال کی لیز پر الاٹ کی جائے پہلے دس سال کی لیز کی رقم 8 ارب 63 کروڑ 63 لاکھ 63 ہزار روپے ، دوسرے دس سالہ پر ایک کھرب 72 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ 72 ہزار روپے اور تیسرے دس سالہ لیز کی رقم 3 کھرب 45 ارب 45 کروڑ 45 لاکھ 45 ہزار روپے وصول کی جائے سندھ کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے اور زمین اینگرو انرجی لمیٹیڈ کو الاٹ کردی جائے گی تاکہ وہ اس پر 400 میگاواٹ ہائبرڈ سولر ونڈ پاور پروجیکٹ لگاسکے ۔

جواب دیں

Back to top button