تازہ ترینجرم کہانیخبریں

” اگر میں انہیں پھانسی نہ دیتا، تو کوئی اور دیتا”

” اگر میں انہیں پھانسی نہ دیتا، تو کوئی اور دیتا ” شیخ مجیب کے قاتلوں کو پھانسی دینے والا جلاد 32 سال بعد رہا

شاہجہاں نے 32 سال قبل قتل کے جرم میں قید ہونے کے بعد حکام کو اپنی صلاحیتیں دکھائیں اور پھر 26 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے کے طور پر بدنام ہوئے۔

شاہجہاں نے شیخ مجیب الرحمان کے قاتلوں اور بغاوت کے منصوبہ سازوں سمیت دو درجن سے زائد ساتھی قیدیوں کو پھانسی دی تھی جس کے بدلے ان کی سزا میں کمی کی گئی۔

انہوں نے جن کو پھانسی دی ان میں 1975 کی بغاوت کی منصوبہ بندی اور ملک کے بانی رہنما یعنی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد کو قتل کرنے کے مبینہ مجرم فوجی افسران بھی شامل تھے۔

ڈھاکہ سینٹرل جیل کی ڈپٹی چیف تانیہ زمان نے اے ایف پی کو بتایا پھانسیاں دینے کے بدلے ان کی سزا میں کمی کی گئی۔ ’قید کے دوران انہوں نے 26 پھانسیاں دیں۔

74 سالہ شاہجہاں نے ان پھانسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان سے انہیں اپنی سزا کم کرنے میں مدد ملی۔ ’اگر میں انہیں پھانسی نہ دیتا، تو کوئی اور دیتا۔

جواب دیں

Back to top button