تازہ ترینخبریںدنیا

عمران خان نجی شہری ہیں ان کے بارے میں کوئی موقف نہیں، امریکہ

عمران خان نجی شہری ہیں ان کے بارے میں کوئی موقف نہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ایک ‘نجی شہری’ ہیں اور نجی شہریوں کے بارے میں امریکی حکومت کوئی موقف نہیں رکھتی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران یہ ریمارکس دیے۔ صحافیوں کی جانب سے نے ترجمان میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی حکومت خبررساں اداروں کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنے نیوز بلیٹنز اور ٹاک شوز میں ’عمران خان کا نام تک نہ لیں‘۔اس بارے میں وہ کیا کہنا چاہیں گے؟ اس سے پریس کی آزادی اور معلومات تک رسائی کا عوام کا حق کیسےمتاثر ہوتا ہے؟

جس کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ عمران خان ایک نجی شہری ہیں۔ ہم عام طور پر نجی شہریوں کے بارے میں مؤقف نہیں رکھتے۔

جواب دیں

Back to top button