تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

اے آئی سافٹ وئیرچیٹ جی پی ٹی کے نام میں یہ جی پی ٹی کیا ہے؟

امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر بڑی کمپنیاں اسی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی پر جاکر آپ مختلف سوالات کے جواب جان سکتے ہیں، کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو پہلے کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے؟ جی پی ٹی لفظ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر کا مخفف ہے۔

اس مکمل نام سے وضاحت ہوتی ہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کیا کام کرتا ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی پہلی جنریٹیو اے آئی پراڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں متعارف کرائی گئی، مائیکرو سافٹ اور گوگل نے بھی بنگ چیٹ اور گوگل بارڈ کو متعارف کرایا مگر بیشتر افراد ممکنہ طور پر جنریٹیو اے آئی پراڈکٹس کو چیٹ جی پی ٹی ہی سمجھتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button