تازہ ترینخبریںپاکستان

نارا کینال سے پانی کی چوری روکنے کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ آبپاشی نے نارا کینال سے پانی کی چوری کو روکنے اور بغیر اجازت کے واٹرکورس کو روکنے کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کے چیئرمین جاوید حکیم میمن سپرینٹینڈنگ انجنیئر و جنرل مینیجر سیڈا ہوں گے کمیٹی میں خالد نواز ڈہر سپرینٹینڈنگ انجنیئر لوئر سندھ ڈرینیج سرکل حیدرآباد ، نعیم اختر میمن ڈائریکٹر نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص ، زاہد بھرگڑی بانی ممبر ایریا واٹر بورڈ و وائس چیئرمین سندھ چیمبرس آف ایگریکلچر اور حاجی محمد احسان چیئرمین فارمر آرگنائیزیشن ھیران ڈسٹری سب ڈویزن بکھوڑو ضلع سانگھڑ شامل ہیں کمیٹی کو دو ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ نارا کینال سے جو واٹرکورس نکالے گئے ہیں ان کی وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری دی ہے یا وہ غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں محکمہ آبپاشی نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ کا جغرافیائی علاقہ 54 ہزار 408 اسکوائر میل اور 3 کروڑ 40 لاکھ ایکڑ زمین ہے ایک کروڑ 28 لاکھ 10 ہزار ایکڑ زمین پر کاشت ہوتی ہے آبپاشی نظام 1849ء میں برطانوی حکومت نے قائم کیا تھا سکھر بیراج 1932ء ، کوٹڑی بیراج 1955ء اور گڈو بیراج 1962ء میں قائم کی گئیں تینوں بیراجوں سے 14 کینال نکلتے ہیں ان میں 3 کینال گڈو بیراج سے ، 7 کینال سکھر بیراج سے اور 4 کینال کوٹڑی بیراج سے نکلتے ہیں 109 برانچ کینال ، 509 ڈسٹریبیوٹریز ، 902 مائینرز ، 42 ہزار 268 واٹر کورسز ہیں 3 ذخائر ہیں جن میں کینجھر جھیل ، منچھر جھیل اور چوٹیاریوں ڈیم شامل ہیں دریائے سندھ کی لمبائی 528 میل ہے 837 میل ڈرینیج نیٹ ورک ہے 6005 ٹیوب ویل ہیں پانی کے 1991ء کے معاہدے کے تحت 48.70 ملین ایکڑ فٹ پانی سندھ کو دیا گیا ہے 875 میل فرنٹ لائن بند ہیں 331 میل لوپ بند ہیں 1206 میل بند ریور بند ہیں 119 میل سیلاب سے بچاؤ کے بند ہیں 1235 میل بندوں کی لمبائی ہے سکھر بیراج کمانڈ میں 361 ڈرین کی لمبائی 109 میل ، کوٹڑی بیراج کمانڈ میں 361 ڈرین کی لمبائی 2030 مائل ، ایل بی او ڈی سکھر کوٹڑی کمانڈ میں 110 ڈرین کی لمبائی 958 میل اور گڈو بیراج کمانڈ گھوٹکی فیڈر میں 5 ڈرین کی لمبائی 63 کلومیٹر ہے آر بی او ڈی فیز ایک ، فیز دو اور فیز تین کا کام چل رہا ہے پانچ پروجیکٹس میں 5863 ٹیوب ویل نصب ہیں جن میں اسکارپ خیرپور پروجیکٹ میں 645 ٹیوب ویل ، اسکارپ نارتھ روہڑی پروجیکٹ میں 1797 ٹیوب ویل ، اسکارپ سکھر پروجیکٹ میں 532 ٹیوب ویل ، ایل بی او ڈی میں 1798 ٹیوب ویل ، اسکارپ گھوٹکی میں 1091 ٹیوب ویل شامل ہیں کینجھر جھیل میں 5 لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی ہے وہ 50 کلومیٹر ہم چورس ہے جو ٹھٹھہ کے قریب ہے منچھر جھیل میں ساڑھے تین لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی ہے وہ 100 کلومیٹر ہم چورس ہے جو سیوھن کے قریب ہے چوٹیاریوں میں 7 لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی ہے جو 98 کلومیٹر ہم چورس ہے جو سانگھڑ کے قریب ہے ۔

جواب دیں

Back to top button