
روسی صدر نے ایک بار پھر ایٹمی ہتھیار چلانے کی دھمکی دے ڈالی ، کیا عالمی جنگ ایک بار پھر دہانے پر ہے ؟
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے علاقائی سالمیت یا وجود کو خطرے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلا روس میں جوہری ہتھیار موجود ہیں اور ہم نے صرف ایک ایٹمی میزائل بیلا روس میں تعینات کیا ہے تاہم ابھی استعمال کرنے کا وقت نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر روس کی علاقائی سالمیت یا وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ نظریاتی طور پر جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ جوہری ہتھیار ہم نے اپنی بقا کے لیے بنائے ہیں تاہم ہمیں فی الحال اس کے استعمال کی ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے۔







