تازہ ترینخبریںسیاسیات

جمائما نے عمران خان کی مبینہ بیٹی تیریان کے ساتھ خوشگوار فوٹو جاری کردی

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کی سالگرہ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے خوشگوار موڈ میں فیملی فوٹو جاری کردی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ایسے میں جمائما خان نے 16 جون کو ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی جس میں ان کے ہمراہ قاسم، سلیمان اور ٹیریان کوقہقہے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کیساتھ انہوں نے لکھا کہ ہماری ٹیریان کو سالگرہ کی بہت مبارک ہو، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس زیر سماعت ہے۔

جواب دیں

Back to top button