بالی وڈ کے مشہور لکھاری نے جب نشے کی حالت میں 9 منٹ میں ایک گانا لکھ ڈالا

بھارت کے معروف شاعر جاوید اختر کا شمار بالی وڈ کے مشہور لکھاریوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے نئی اور پرانی فلموں کیلئے بے شمار مقبول گیت لکھے ہیں۔
جاوید اختر نے مزید بتایا کہ جگجیت سنگھ نے وہ گانا گایا، اس گانے کے بول یہ ہیں ‘تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا’، یہ شاید رات کے ساڑھے بارہ بجے لکھا گیا جب انہوں نے شراب پی ہوئی تھی ۔
’ایف آئی سی سی آئی‘ کی تقریب میں جاوید اختر نے اس گانے کی مزیدار کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ یش چوپڑا کا ایک اسسٹنٹ میرے پاس آیا اور درخواست کی کہ میں ان کی فلم کے گانے لکھوں، یقیناً، اس کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن پھر بھی میں راضی ہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گانے لکھے لیکن مفت میں کام کرنے کی وجہ سے ایک گیت ادھورا رہ گیا، وہ غریب آدمی ہر شام آتا اور گانا مانگتا تھا۔
جاوید اختر کے مطابق اس دوران وہ شراب پی رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ آٹھویں یا نویں پیگ میں، میں نے ایک کاغذ اور ایک قلم مانگا اور پورا گیت لکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے وہ گانا نو منٹ میں لکھ دیا، کیونکہ اس غریب شخص کو آخری ٹرین پکڑنی تھی، میں اس کی گھڑی کو دیکھتا رہا، پھر میں نے اس گانے کو نو منٹ میں مکمل کر کے اس کے حوالے کر دیا۔







