تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومتی دعواؤں کے باوجود محکمہ صحت میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا قحط پڑگیا

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) اونچی دوکان پھیکے پکوان وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آصف زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے دعواؤں کے باوجود محکمہ صحت میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی قحط پڑگیا ہے سول ہسپتال کراچی میں کارڈیالوجسٹ کی ایک بھی پوسٹ نہیں ہے جناح ہسپتال کراچی میں صرف 2 گائناکالوجسٹ ہیں پورے صوبے میں نیورلوجسٹ ہی نہیں ہیں پورے صوبے میں 480 ڈینٹسٹ کام کررہے ہیں ریڈیالوجسٹ صرف 30 ہیں جس میں حیدرآباد میں 12 ریڈیالوجسٹ ہیں ان میں 8 خواتین ریڈیالوجسٹ ہیں پورے صوبے میں چمڑی کی بیماریوں کے 20 ماہر اسپیشلسٹ ڈرماٹالوجسٹ کام کررہے ہیں اسپیشلسٹ کیڈر میں صوبے کے اندر 500 ڈاکٹر بھی نہیں ہیں بجٹ بک شائع ہونے کے بعد اب محکمہ صحت بیدار ہوا ہے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسپیشلسٹ کیڈر کے گریڈ 17 کے ڈاکٹروں کو گریڈ 18 کا اضافی چارج دے کر ہسپتالوں کو فعال کیا جائے گا دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری بھیجی جائے گی جس میں اسپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کی نئی اسامیاں پیدا کرنے کی درخواست کی جائے گی تاکہ انہیں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ ان کی بھرتیاں کی جاسکیں ۔

 

جواب دیں

Back to top button