تازہ ترینخبریںفن اور فنکار
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ "شلپا شیٹی” کے گھر ڈکیتی کی واردات ، دو ملزمان گرفتار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کے ممبئی کے نواحی علاقے جوہو میں واقعہ عالیشان گھر میں ڈکیتی کی واردات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں۔
پولیس کا بتانا تھا کہ ملزمان نے شلپا شیٹی کے گھر سے قیمتی سامان چوری کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس نے ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ شلپا شیٹی کا گھر میں ہوئی ڈکیتی کی واردات پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔







