
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے صوبہ بھر کے تحصیل سطح کے 12 شہروں کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے اس ضمن میں 33 محکموں اور اداروں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ، لینڈ یوٹیلائیزیشن بورڈ آف ریونیو ، محکمہ داخلہ ، محکمہ خوراک ، محکمہ ثقافت ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، محکمہ بہبود آبادی ، محکمہ لیبر ، محکمہ آبپاشی ، محکمہ زراعت ، محکمہ صحت ، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ صنعت و تجارت ، محکمہ کچی آبادی ، محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ مائینز اینڈ منرل ، محکمہ بحالیات ، محکمہ توانائی ، محکمہ کھیل و امور نوجوانان ، محکمہ کالج ایجوکیشن ، محکمہ خصوصی تعلیم ، محکمہ ماجولیات و ماحولیاتی تبدیلی ، ہائر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ کمیشن ، محکمہ سرمایہ کاری ، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ، ایم ڈی اسٹیوٹا ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ، ڈی جی ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ، ڈی جی لائیو اسٹاک اور سینیئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12 شہروں کے ترقیاتی ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں کوٹڑی ، ہالا ، ٹنڈو آدم اور مورو کے لئے اپنی تجاویز اور مشورے ارسال کریں تاکہ ان شہروں کے ترقیاتی ماسٹر پلان کی تیاری کی جاسکے دوسرے مرحلے میں بھی تحصیل سطح کے چار شہروں اور تیسرے مرحلے میں بھی مزید چار شہروں کے ترقیاتی ماسٹر پلان تیار کئے جائیں گے ۔





