
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ پاکستان اور بھارت کے ساحل کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، بھارتی ریاست گجرات کے ساحلوں سے طوفان کے ٹکرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی ساحلی علاقوں سے ٹکرانا شروع ہوگیا ہے، طوفان بھارتی علاقے جھکاؤ پورٹ اور پاک بھارت سرحدی علاقوں سے ٹکرا رہا ہے، رات گئے طوفان کے بھارتی ساحلی اور پاک بھارت سرحدی علاقوں سے ٹکرانے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
طوفان کےزیراثر گجرات کے علاقے دوارکا میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور اشتہاری بورڈز گر گئے ہیں۔







