
پاکستان کے صوبہ سندھ کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر پاکستان کے ساحلی علاقوں سے اس وقت تک 65 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ افراد سجاول، ٹھٹہ اور بدین کے ساحلی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کے 36 کیمپ لگائے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کا دعویٰ ہے کہ ان علاقوں میں 74 ہزار آبادی تھی جس میں سے 65 ہزار کو محفوظ بنایا گیا ہے







