تازہ ترینخبریںدنیا

چینی کرنسی میں روسی تیل خریدنے پر امریکا کا ردعمل

پاکستان میں روسی تیل کی درآمد اور ادائیگی چینی کرنسی میں کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان میتھیو ملر نے اپنا مؤقف واضح کیا ۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ہر ملک کو اپنی ضروریات اور حالات کے مطابق توانائی کی درآمد کا انتخاب کرنا ہوگا۔ لیکن چونکہ آپ نے ایک خاص چیز کے بارے میں پوچھا ہے تو ہمارا خیال ہے کہ روسی تیل مارکیٹ سے بہت کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا یہ علامت ہے کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر روسی تیل کی قیمت پر جو حد مقرر کی تھی اس نے روسی تیل کی قیمت مارکیٹ میں بہت کم کردی اور ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روسی حکومت 100 ارب ڈالر کے ریونیو سے محروم ہو گئی ہے جو یوکرین کی جنگ میں استعمال کیا جاتا۔

جواب دیں

Back to top button