
متنازعہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ برطانوی حکام نےکن وجوہات پر عادل راجہ کو حراست میں لیا ہے، گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لندن پولیس نے انہیں طلب کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
عادل راجہ کےخلاف پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، عادل راجہ کے خلاف پاکستانی حکام نے مختلف شکایات درج کرائی ہوئی ہیں







